15 جنوری 2012 - 20:30

غزہ کے لئے امدادی سامان لے کر جانے والا یورپی کارواں گزشتہ رات رفح پاس کے راستے غزہ پٹی پہنچ گیا۔

ابنا: غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اڑتالیس عرب اور یورپی امن کارکن اس کارواں کےساتھ غزہ پہنچےہیں۔ تبسم آٹھ کارواں میں معذوروں کے لئے ایک سوبیس وہیل چیئرز اور دو ٹن طبی ساز و سامان ہے۔ غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کی کابینہ کے کئی وزیروں اور حماس کے بعض عہدیداروں نے اس کارواں کا استقبال کیا۔

اس کارواں کےترجمان عصام یوسف نےرفح پاس پہنچنے پر کہا کہ یہ کارواں ملت فلسطین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجے جانے کا تسلسل ہے ۔

عصام یوسف نے کہا کہ اس سے پہلے بھی غزہ پٹی کے لئے طبی ساز و سامان ، خشک دودھ اور دواؤں پر مشتمل امدادی سامان لے کر سات کارواں غزہ بھیجے جا چکے ہیں۔
......

/169